عبوری آئین

( عُبُوری آئِین )
{ عُبُو + ری + آ + اِین }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عبوری' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'آئین' لگانے سے مرکب 'عبوری آئین' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٨٥ء کو "پنجاب کا مقدمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عارضی دستور۔
"عبوری آئین کے تحت صوبے کی سربراہی اور عنانِ حکومت وزیر اعلٰی کے ہاتھ میں ہونی چاہیے تھی۔"      ( ١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ٧٢ )