عذر لنگ

( عُذْرِ لَنْگ )
{ عُذ + رے + لَنْگ (ن غنہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عذر' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'لنگ' لگانے سے مرکب 'عذر لنگ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - پوج اور نا معقول عذر، عذر بے جا، ناقص عذر، کمزور عذر۔
"عذر لنگ تراش کر حکومت محض اپنی عصبیت پر پردہ ڈالنا چاہتی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢٩٠ )