صندوقچہ

( صَنْدوقْچَہ )
{ صَن + دُوق + چَہ }
( عربی )

تفصیلات


صَنْدُوق  صَنْدوقْچَہ

عربی سے اردو میں دخیل اسم 'صندوق' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت لاحقہ تصغیر 'چہ' لگانے سے 'صندوقچہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیاتِ سودا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مصغر ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : صَناعَتوں [صَنا + عَتوں (و مجہول)]
١ - چھوٹا بکس (صندوق سے چھوٹا اور صندوقچی سے بڑا) اوسط سائز کا بکس۔
"بشیر نے جلدی جلدی کوٹھری سے دونوں صندوقچے نکلوائے۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢٩٥ )
٢ - [ نباتیات ]  ڈوڈا
"یہی ڈوڈا پھل بن جاتا ہے جسے بعض صورتوں میں صندوقچہ کے نام سے ملقب کرتے ہیں۔"      ( ١٩١٠ء، مبادی سائنس (ترجمہ)، ١٧٣ )
  • A small box
  • a casket