صنف قوی

( صِنْفِ قَوی )
{ صِن + فے + قَوی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی میں اسم مشتق 'صنف' کے ساتھ کسرۂ صفت لگا کر عربی سے مشق اسم صفت 'قوی' ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں 'صنف' موصوف اور 'قوی' صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٧ء کو "ساقی" میں تحریراً میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مرد، طاقت ور صنف۔
"اکثر تو صرف فیشن کی خاطر صنفِ قوی کے ہاتھوں پر جھول رہی تھیں۔"      ( ١٩٤٧ء، ساقی، جنوری، ٧٩ )