ڈیری فارم

( ڈیری فارم )
{ ڈے + ری + فارم }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم 'ڈیری' کے ساتھ اِسی زبان سے اسم 'فارم' بطور لاحقہ ظرفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٥ء میں "اسلامی گٹورکھشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ احاطہ جہاں دودھ دینے والے جانوروں کی پرورش اور افزائشِ نسل کی جاتی ہے۔
"لالی نے بتایا "میں جی اوکاڑہ ڈیری فارم میں نوکری کرتا ہوں"۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢٢٧:١ )