ڈیزل انجن

( ڈِیزِل اِنْجَن )
{ ڈی + زِل + اِن (ن غنہ) + جَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی اسم 'ڈیزل' کے ساتھ اسی زبان سے ایک اسم 'انجن' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - خود کار موٹر مشینوں کا اختراقی انجن جو جرمن سائنسدان 'ڈیزل' نے بنایا اور اسی کے نام سے مشہور ہوا۔ عرفِ عام میں ہر وہ انجن جو کمتر درجہ کے پڑول سے چلتا ہو۔
"حرارت سے چلنے والے سب انجنوں میں ڈیزل انجن کی کارگزاری سب سے زیادہ ہے۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٤٢ )
  • Diesel