ڈیسی میٹر

( ڈیسی مِیٹَر )
{ ڈے + سی + می + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Decimeter  ڈیسیمِیٹَر

انگریزی زبان سے صفت عددی 'ڈیسی' (بمعنی دسواں) کے ساتھ اسی زبان سے اسم 'میٹر' ملانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ (عربی رسم الخط کے ساتھ)۔ تحریراً ١٩٤٥ء کو "طبیعات کی داستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈیسی مِیٹَرز [ڈے + سی + می + ٹَرْز]
جمع غیر ندائی   : ڈیسی مِیٹروں [ڈے + سی + می + ٹروں (و مجہول)]
١ - مِیٹر کا 10|1 حصہ۔
"حجم کی اکائی ایک لیٹر قرار دی گئی اور اس کی تعریف یوں کی گئی کہ وہ ایک مکعب ہے جس کا ہر ضلع ایک ڈیسی میٹر (١٠|١ میٹر) ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، طبیعات کی داستان، ٢٩١:١ )