ڈیش بورڈ

( ڈَیش بورْڈ )
{ ڈَیش (ی لین) + بورْڈ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے 'اسم' ڈیش کے ساتھ اسی زبان ایک اسم 'بورڈ' ملانے سے مرکب بنا۔ جو اُردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٣ء کو "آئینہ موٹر کاری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گاڑی چلانے والے کی مقابل کا وہ تختہ جس میں میٹر نصب ہوتے ہیں۔
"ناصرہ دروازے کے اندر جھک کر ڈیش بورڈ کے خانے کا ڈھکنا کھولنے لگی۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢١٣ )
  • dashboard