اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک راگ جو چاشت کے وقت گایا جاتا ہے۔
"عراق کا پہلا شعبہ تخالف ہے جس کی ٥ راگنیاں ہیں۔"
( ١٩١٦ء، ہندوستان کی موسیقی، ١٥ )
٢ - کنارے کی پٹی، روش، کیاری۔
"زمین باغ فیض بخش زیر اشجا رپر بارمع عراق ہائے پختہ وغیرہ بدیں تفصیل۔"
( ١٨٦٤ء، تحقیقات چشتی، ٨٨٨ )
٣ - کنارہ، دریا کا کنارہ۔
"وجۂ تسمیہ عراق کی یہ ہے کہ لفظ عراق کے معنی کنارۂ دریا کے ہیں۔"
( ١٨٧٠ء، رسالۂ علم جغرافیہ، ١٢:٣ )
٤ - ہمواری؛ یکسانیت۔
"عراق کو عراق اس لیے کہا گیا ہے کہ یہاں کی زمین ہموار ہے . عربوں کے یہاں عراق یکسانیت کو کہتے ہیں۔"
( ١٩٦٦ء، بلوغ الارب، ٤٦٩:١ )
٥ - نزدیک ہونا، قربت، نزدیکی۔
"ابولفدا نے لکھا ہے کہ عراق کے معنی نزدیکی کے ہیں۔"
( ١٨٧٠ء، رسالۂ علم جغرافیہ، ١٢:٣ )
٦ - وہ شہر یا ملک جو دریا کے کنارے پر واقع ہو؛ وہ خاص ملک جو دریائے جیجوں دجلہ اور فرات کے کنارے واقع ہیں۔ (فرہنگِ آصفیہ)