عربی دان

( عَرَبی دان )
{ عَرَ + بی + دان }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عربی' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغہ امر 'دان' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'عربی دان' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩١١ء کو "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
١ - عربی زبان جاننے والا، عربی سے واقفیت رکھنے والا۔
"ایک معمولی عربی دان بھی سمجھ سکتا ہے کہ عبارت مذکور میں کانوا کا لفظ ہے۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ١٨٠:١ )