عرب

( عَرَب )
{ عَرَب }
( عربی )

تفصیلات


عرب  عَرَب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اظہار و بیان نیز فصاحت۔
"عرب کے لفظی معنی "اظہار و بیان" کے ہیں۔"      ( ١٩٦٦ء، بلوغ الارب (ترجمۃ)، ١٧ )
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایشیا کا ایک مشہور ملک، ایک جزیرہ نما کا نام جس میں مکہ مکرمہ و مدینۂ طیبہ واقع ہیں، آج کل سعودی عرب کہلاتا ہے۔
"عرب میں بعض لوگ . اونٹ کا کوہان کاٹ کر کھا جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٥ )
٢ - ملک عرب کا باشندہ، اہل عرب۔
"اب پاکستان کی زمین شروع ہونے والی ہے اس کے آگے عربوں کی زمین ہے۔"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٥٣ )
  • عَربِسْتان
  • فَصِیْح