عزت دار

( عِزَّت دار )
{ عِز + زَت + دار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عزت' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغہ امر 'دار' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'عزت دار' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٦٨ء کو "رسوم ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - باعزت، معزز، ذی مرتبہ، باوقار، شریف۔
"ایک قصائی اپنے بیٹے کی شادی پر ایک عزت دار مہمان کو گھر ٹھہراتا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٨٤٢:٢ )
  • Powerful
  • holding high rank
  • honourable
  • respected
  • respectable
  • esteemed