عربی زبان سے مشتق اسم 'عزت' کے ساتھ فارسی صیغہ امر 'افزا' کے بعد 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'افزائی' لگانے سے مرکب 'عزت افزائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٩ء کو "فرحت مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔