اسپینی

( اِسْپینی )
{ اِس + پے + نی }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں ہسپانیہ کو 'Spain' کہتے ہیں۔ اردو میں Spain سے 'اسپین' بنا اور اس کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگائی گئی اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٢ء کو "کلیات طب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - ملک ہسپانیہ سے منسوب : اسپین کا باشندہ، ہسپانوی، اسپین یا اندلس کی زبان یا کوئی شے۔
"پھر ایسا زمانہ آیا کہ اسپینی فرنگیوں نے اپنے حاکم مسلمانوں کو زیر و زبر کر ڈالا۔"      ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٠٧ )
  • Spanish