عرضی نویس

( عَرْضی نَوِیس )
{ عَر + ضی + نَوِیس }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عرضی' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے فعل امر 'نویس' لگانے سے مرکب 'عرض نویس' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "شکست" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - درخواست یا عرضی لکھنے والا، منشی۔
"کسی عرضی نویس کو منشی بننے کے لیے اس حلقے کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢٢٧ )
  • One who writes petitions for suitors
  • a notary