عزت مندانہ

( عِزَّت مَنْدانَہ )
{ عِز + زَت + مَن + دا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عزت' کے بعد فارسی لاحقۂ فاعلی 'مند' لگانے سے 'عزت مند' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ تمیز بڑھانے سے مرکب 'عزت مندانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "خطبات قائداعظم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - باعزت طریقے سے کیا ہوا (کام یا بات)۔
"وائسرائے نے اپنی . تقریر میں مسٹر گاندھی کو اشارہ کیا کہ ایک عزت مندانہ قول و قرار کا بیچ ابھی تک موجود ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، خطبات قائداعظم، ٢٤٥ )