عربی زبان سے مشتق اسم 'عسرت' کے ساتھ فارسی مصدر 'زدن' سے صیغہ ماضی مطلق واحد غائب 'زد' کے آخر پر 'ہ' بطور لاحقۂ حالیہ تمام لگانے سے 'زدہ' ملا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٥٨ء کو "ہمیں چراغ ہمیں پروانے" میں مستعمل ملتا ہے۔