عزیز و اقارب

( عَزِیز و اَقارِب )
{ عَزی + زو (و مجہول) + اَقا + رِب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عزیز' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق صیغہ اسم تفضیل 'اقارب' ملانے سے مرکب 'عزیز و اقارب' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٨١ء کو "قطب نما" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مذکر )
١ - عزیز اقارب، رشتے دار، خویش و یگانہ۔
"اس کے گھر میں اس کے عزیز و اقارب اور دوست جمع ہوئے۔"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٨٥ )
  • Relatives
  • kith and kin