عسکری آئین

( عَسْکَری آئِین )
{ عَس + کَری + آ + اِین }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'عسکری' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'آئین' لگانے سے مرکب 'عسکری آئین' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٢ء کو "پٹھانوں کے رسم و رواج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - فوجی قانون، مارشل لا۔
"باب عالی نے اس جزیرے میں عسکری آئین (مارشل لا) نافذ کر دیا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٧:٣ )