عرق گلاب

( عَرْقِ گُلاب )
{ عَر + قے + گُلاب }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عرق' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ مرکب اسم (گل + آب) 'گلاب' ملنے سے مرکب عرقِ گلاب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "جامع اللغات؛ مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - گلاب کا کشید کیا ہوا پانی۔
  • Rose-water