اسپیکر

( اِسْپِیکَر )
{ اِس + پی + کَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی کے فعل 'Speak' کے ساتھ 'er' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے 'Speaker' بنا جس سے یہ لفظ ماخوذ ہے۔ عام بول چال کی زبان میں انگریزوں کی برصغیر میں آمد کے ساتھ ہی مستعمل ہوا۔ البتہ تحریری صورت میں ١٨٩٣ء کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - خطیب، مقرر، واعظ، مجمع کو خطاب کرنے والا۔
"ہمارے اسپیکر اور لیکچرار جب کچھ بولتے ہیں تو . ان میں قومی جوش کسی طرح کم نہیں معلوم ہوتا۔"      ( ١٨٩٣ء، مقالات حالی، ١٧٦:١ )
٢ - رئیس وفد، جو دوسرے ارکان کا نمائندہ بن کر گفتگو کرے۔
"سب سے مقدم یہ ہے کہ ہر وفد کے ساتھ ایک اسپیکر ہو۔"      ( ١٩٠٦ء، مکاتیب شبلی، ٥٦:٢ )
٣ - مجلس وضع قوانین کا صدر نشین، پارلیمنٹ یا اسمبلی وغیرہ کی صدارت کرنے والا عہدہ دار۔
"صاحب صدر (مسٹر اسپیکر) کو معلوم ہوا کہ دادا جان امن آباد کے رکن پارلیمان ہیں۔"