عرق عرق

( عَرْق عَرْق )
{ عَرْق + عَرْق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عرق' کی تکرار سے مرکب 'عرق عرق' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٩ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - پسینے پسینے، پسینے میں ڈوبا ہوا، عرق آلود؛ بہت شرمندہ۔
"نائب صاحب عرق عرق لاحول ولا قوۃ غضب کیا کہتے ہوئے اٹھے۔"      ( ١٩٣٦ء، ریاض، نثر ریاض، ٤٠ )