عرق ریزی

( عَرْق ریزی )
{ عَرْق + رے + زی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عرق' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'ریز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'ریزی' ملانے سے مرکب 'عرق ریزی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پسینہ بہانہ، سخت محنت، جاں فشانی، تگ و دو۔
"مرزا ادیب نے ادب لطیف کو بنانے اور سنوارنے میں جس عرق ریزی سے کام کیا اس کا انہیں صلہ نہیں ملا۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٣٤١ )
  • sweating;  toil and sweat
  • hard labour or exertion