عرق انفعال

( عَرْقِ اِنْفِعال )
{ عَر + قے + اِن + فِعال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عرق' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم 'انفعال' ملنے سے مرکب 'عرق انفعال' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ پسینہ جو شرمندگی کے باعث آئے، عرقِ ندامت۔
 رواں رواں عرقِ انفعال میں تر ہے یہ جسم لے کے کہاں آ گئے مدینے میں      ( ١٩٨٤ء، ذکر خیرالانام، ١٣٨ )