عرف عام

( عُرْفِ عام )
{ عُر + فے + عام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے، عربی سے مشتق اسم 'عرف' بطور موصوف اور عربی ہی سے اسم صفت عام لگانے سے مرکب 'عرف عام' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - عام بول چال، عام طور پر مشہور معنی۔
"عرف عام میں جو انسان کا پیدائشی مذہب یعنی اس کے ماں باپ کا مذہب ہوتا ہے، اسے ہر شخص سن شعور پر پہنچ کر بدل سکتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیات جوہر، ٢٢٥ )