اسپیشل

( اِسْپیشَل )
{ اِس + پے + شَل }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ 'Special' سے ماخوذ ہے۔ اردو میں برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونے لگا۔ البتہ تحریری صورت میں ١٨٨٨ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - خصوصی گاڑی، ٹرین جو مقررہ نظام کے خلاف خاص خاص موقعوں پر روانہ ہو۔
"اپنے مرض کی وجہ سے ان کے اسپیشل پر نہ جا سکا۔"      ( ١٩٠٠ء، مکاتیب امیر، ٢٣٨ )
صفت ذاتی
١ - خصوصی
"ہمارا کیس ایک اسپیشل کیس ہے۔"      ( ١٨٨٨ء، لیکچروں کا مجموعہ، نذیر، ٣٥:١ )
٢ - اعلٰی، غیر معمولی۔
"آپ نے ایسی قابلیت کے ساتھ اسپیشل رجسٹراری کی خدمت انجام دی کہ ہمیشہ گورنمنٹ اور پبلک آپ کی مداح رہی۔"      ( ١٩٢٦ء، حیات فریاد، دیباچہ، ٦ )