صوتی اثر

( صَوتی اَثَر )
{ صَو (و لین) + تی + اَثَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے ماخوذ اسم صفت 'صوتی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'اثر' بطور موصوف سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦١ء کو "اردو زبان اور اسالیب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - آواز کے زیر و بم وغیرہ کا اثر یا اثرات۔
"راشد کو لفظوں کے صوتی اثرات سے خاص دلچسپی ہے اور اس لیے وہ قافیہ کی صوتی خوبیوں کا قائل ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، ن، م، راشد: ایک مطالعہ، ١١٢ )