صوم داؤد

( صَومِ داؤُد )
{ صَو (و لین) + مے + دا + اُود }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق اسم 'صوم' کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی سے اسم علم 'داؤد، ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "ایامٰی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت داؤد علیہ السلام کا روزہ جو وہ ایک دن چھوڑ کر پورے ایک سال تک نفس کشی کے لیے رکھتے تھے۔
"آپۖ نے فرمایا تجھ کو صومِ داؤد کے مطابق روزہ رکھنا چاہیے جو افضل الصوم ہے۔"      ( ١٩٠٤ء، المدینۃ الاسلام، ١٠٢ )