صورت گر

( صُورَت گَر )
{ صُو + رَت + گَر }

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم 'صورت' کے ساتھ فارسی لاحقہ فاعلی 'گر' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٢٨ء کو "مثنوی مہر و مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - تصویر بنانے یا کھیچنے والا، مصور، نقاش۔
"غالب کی ممدوحہ، ستم پیشہ ڈومنی کو ہند کے صورت گروں افسانہ نویسوں نے مشخص کرنے کی کوشش کی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٤٨ )
  • مُصَوِّر