صورت بیں

( صُورَت بِیں )
{ صُو + رَت + بِیں }

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم 'صورت' کے ساتھ فارسی مصدر 'دیدن' سے فعل امر 'بیں' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "تاریخِ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ظاہر پرست، ظاہری صورت دیکھنے والا۔
 توڑ لینا شاخ سے تجھ کو مرا آئیں نہیں یہ نظر غیر ازنگاہ چشم صورت بیں نہیں      ( ١٩٠٥ء، بانگِ درا، ٧:١ )