کب تک

( کَب تَک )
{ کَب + تَک }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کب' کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ حرف جار بطور اضافت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٢ء کو "دیوانِ رند" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - کس وقت یا مدّت تک، (مجازاً) کہاں تک، کس حد تک، تابہ کے، کتنی بار تک۔
 ذوق کرم کو یوں بھی نہ رسوا کرے کوئی کب تک کسی سے عرض تمنا کرے کوئی      ( ١٩٤٧ء، نوائے دل، ٢٨٩ )