کردار نگاری

( کِرْدار نِگاری )
{ کِر + دار + نِگا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کردار' کے بعد فارسی مصدر 'نگارشتن' کے صیغہ امر 'نگار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٧ء کو "اقبال عہد آفرین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کردار پر روشنی ڈالنا، سیرت نگاری، کردار نویسی، کسی کی شخصیت کی اچھائی یا برائی بیان کرنا۔
"صورت واقعہ کے بیان اور کردار نگاری کے مرکب اظہار میں اقبال کی بہت سی نظمیں مثالی حیثت رکھتی ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، اقبال عہد آفرین، ٥١ )