اسپتال

( اَسْپَتال )
{ اَس + پَتال }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Hospital سے ماخوذ ہے۔ اردو میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال میں مستعمل ہوا لیکن تحریری صورت میں ایک عرصہ کے بعد ١٨٦٩ء کو مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اَسْپَتالوں [اَس + پَتا + لوں (و مجہول)]
١ - مریضوں کے علاج اور تیمار داری کی جگہ، شفاخانہ۔
"تمھاری بیوی کی بھاوج یہاں ہمارے اسپتال میں علاج کرانے آئی تھی۔"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ٢٢ )
  • hospital