کرکٹ ٹیم

( کِرْکِٹ ٹِیم )
{ کِر + کِٹ + ٹِیم }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'کرکٹ' کے ساتھ انگریزی اسم 'ٹیم' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "اصول تعلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مؤنث - واحد )
١ - کرکٹ کے وہ گیارہ کھلاڑی جو کسی ملک، علاقے یا ادارے کی نمائندگی کریں، کرکٹ کے گیارہ کھلاڑیوں کی جماعت۔
"عالمی چمپئن پاکستان کرکٹ ٹیم . لاہور پہنچی تو اس کا تاریخی استقبال کیا گیا۔"      ( ١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، یکم اپریل، ١ )