کرسی عدل

( کُرْسیِ عَدْل )
{ کُر + سِیے + عَدْل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کرسی' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'عدل' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "سمندر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - انصاف کی کرسی، انصاف کا منصب یا عہدہ، کرسی عدالت۔
 کرسی عدل ہے انصاف سے خود بھی مجبور توڑ سکتی نہیں قانون کا کوئی دستور      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٧٥ )