کرسی صدارت

( کُرْسیِ صَدارَت )
{ کُر + سِیے + صَدا + رَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کرسی' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'صدارت' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٤٩ء کو "اک محشر خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کسی جلسے یا دعوت میں صدر کی کرسی، وہ کرسی جس پر میر مجلس بیٹھتا ہے۔
"کرسی صدارت جس پر مولانا بیاض متمکن ہیں ایک تخت پر رکھی ہوئی ہے۔"      ( ١٩٤٩ء، اِک محشر خیال، ١١ )