کالی گھٹا

( کالی گَھٹا )
{ کا + لی + گَھٹا }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالی' بطور صفت کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'گھٹا' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سیاہ رنگ کے گہرے بادل، سیاہ رنگ کی بدلیوں کا چھا جانا، گھرا ہوا گہرا بادل۔
 کالی گھٹا نہیں ہے تو پینے کا لطف کیا تر ہے بدن پسینے سے تو جینے کا لطف کیا      ( ١٩٢٨ء، مطلعِ انوار، ١٢٦ )