کالی مرچ

( کالی مِرْچ )
{ کا + لی + مِرْچ }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالی' بطور صفت کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'مرچ' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کالے رنگ کی گول مرچ جو گلِ عباس کے بیج کے برابر ہوتی ہے اور شکل میں مشابہ ہوتی ہے، فلفلِ سیاہ، سیاہ مرچ۔
"کالی مرچ کا پودا ایک بیل ہوتا ہے جس کی شاخوں پر ہرے پھول ہوتے ہیں جو سرخ بیر کی طرح بن جاتے ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، پودوں کی دنیا، پودے کی زندگی، ١٩ )
٢ - [ مزاحا ]  مکھی جو سالن میں آ پڑے۔
 کوئی پکارتا ہے، کیوں خیر تو ہے بھائی ایسے جو کھانستے ہو، کیا کالی مرچ کھائی      ( ١٨٣٠ء، کلیات نظیر، ١٤٩:٢ )
  • black pepper