کالی چمڑی

( کالی چَمْڑی )
{ کا + لی + چَم + ڑی }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالی' بطور صفت کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ اسم'چمڑی' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٢ء کو "آتشِ چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ کنایۃ ]  کالے رنگ کا بدن، ہندوستانی باشندے۔
"ہندوستانی ریاستوں میں کالی چمڑی کے سامراجیوں کے ظلم سہنے والے عوام کو بدستور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢٩٣ )