کالی زبان

( کالی زُبان )
{ کا + لی + زُبان }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کالی' بطور صفت کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زبان' بطور موصوف ' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٦ء کو "دیوانِ فیض" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
١ - بری زبان یا سیاہ زبان والا، وہ شخص جس کی بد دعا اور کوسنا بہت جلد اثر کرتا ہو، بدگو، کل جبھا، بدفال۔
"ہم کالوں کی تو وہ کالی زبان ہے کہ اگر . کوسنے دیں تو جرمنی کے بڑے منہ کی توپوں میں کیڑے پڑ جائیں۔"      ( ١٩٢٥ء، لطائف عجیبہ، ٦٣:١ )
  • black-tongued;  inauspicious