عربی زبان سے حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی اسم 'تعلق' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'لاتعلقی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - علیحدگی، کنارہ کشی، (کسی بات سے) تعلق یا علاقہ نہ ہونا، بے لاگ لگاؤ ہونا۔
"ان تحریروں میں ذاتی تاثر کے ساتھ ساتھ جو اجتماعی شعور اور جو لاتعلقی (Detachment) ہے اس نے انہیں غالب کی تحریروں سے زیادہ ادبی اور آفاقی بنا دیا ہے۔"
( ١٩٨٥ء، سید سلیمان ندوی، ١١٩ )