صفت ذاتی ( واحد )
١ - بےپروا، بے فکر، غافل نیز نڈو، بیباک۔
"وہ نہایت لاابالی اور غیر ذمہ دار تھا بات کرنے میں بھی بیباک تھا۔"
( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٦٥ )
٢ - آزاد منش، رند مشرب۔
"لاابالی اور سنکی جیسے جب تھے، اب بھی ہیں۔"
( ١٩٩٠ء، آب گم، ٢٦٩ )
٣ - شوخ، گستاخ، بے شرم، بے لحاظ۔
"رنگین لاابالی بے پرواہ شکل و صورت دیکھتے تو صرف دوپٹے کی کسر تھی۔"
( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ٥٣ )
٤ - [ مجازا ] بے نیاز، خدائے تعالٰی۔
"حضرت یوسف علیہ السلام اور بھی روئے کہ ان کی آواز سے فرشتوں پر ایک حالت مصیبت پیدا ہوئی تو درگاہ لا ابالی میں ملتمس ہوئے کہ یاالٰہی یہ آواز چھوٹے لڑکے کی ہے۔"
( ١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ٣١٥:١ )
٥ - [ مجازا ] معمولی، سرسری، بے مقصد۔
مجازی صورتوں پر ہے بحالی حقایق ہو چکے ہیں لا ابالی
( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٢٦٢ )