لاپروا

( لاپَرْوا )
{ لا + پَر + وا }

تفصیلات


عربی زبان میں حرف نفی 'لا' کے ساتھ فارسی اسم 'پروا' لگانے سے مرکب 'لاپروا' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "مخزن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بے پروا اور خیال نہ کرنے والا؛ جسے کسی بات کی پروا نہ ہو، بے خبر، غافل۔
"تم تو سدا کے لاپروا ہو . بیماری کی اگر ابتدا میں ہی دیکھ بھال کرلی جائے تو وہ کبھی تشویش ناک صوررت اختیار نہیں کرتی۔"      ( ١٩٨٩ء، خوشبو کے جزیرے، ٩٥ )