لا انتہا

( لا اِنْتِہا )
{ لا + اِن + تِہا (کسرہ مجہول ت) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی اسم لگانے سے مرکب 'لاانتہا' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "نیرنگ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کی حد نہ ہو، بے حد، لامتناہی، لامحددو۔
"پوری تخلیقی دنیا خود اندر میں سمائی ہوئی تھی، وہ لاانتہا تھا۔"    ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٣١:٢ )
٢ - بہت زیادہ، بے حساب۔
"ایٹموں کو پورے طور پر ڈس انٹیگریٹ ہونے کے لیے لا انتہا وقت درکار ہوتا ہے۔"    ( ١٩٧٢ء، تاب کاری، ٣٥ )