لاریب

( لارَیب )
{ لا + رَیب (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی اسم 'ریب' لگانے سے مرکب 'لاریب' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - یقینناً، بے شک، بلاشبہ۔
"سفر لاریب زندگی ہے لیکن کبھی کبھار موت کا بہانہ بھی بن جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفرنامہ، ٢٦ )