لادین

( لادِین )
{ لا + دِین }
( عربی )

تفصیلات


عربی حرف نفی 'لا' کے ساتھ اسم 'دین' لگانے سے مرکب 'لادین' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "ضرب کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کا کوئی دین یا مذہب نہ ہو، بے دین، دہریہ، ملحد۔
"پروفیسر راجو . حق کی تلاش میں بدھ مت ترک کر کے . لا دین ہو گئے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١٦٧ )