لابی

( لابی )
{ لا + بی }
( انگریزی )

تفصیلات


Lobby  لابی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : لابِیاں [لا + بِیاں]
جمع استثنائی   : لابِیْز [لا + بِیْز]
جمع غیر ندائی   : لابِیوں [لا + بِیوں (و مجہول)]
١ - [ سیاست ] پیش ایوان، غلام گردش جہاں ممبر رائے دینے کے لیے جاتے ہیں نیز (پارلیمنٹ کا) بڑا کمرہ جو لوگوں کے لیے کھلا ہو اور مقننہ کے اجلاس گاہ سے متصل ہو۔
"یہ لابی ہے جو اردو میں پارلیمنٹ کے اس بڑے کمرہ کے لیے رائج ہے جس میں پبلک کو آنے کی اجازت ہے۔"    ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٣٧٩ )
٢ - [ سیاست ] کوئی شخص یا لوگوں کا گروہ جو خاص مفادات کی نمائندگی کرتے ہوئے ذاتی ترغیب کے ذریعے قانون سازوں پر رائے دینے اور دوسرے فیصلے کرنے کے معاملے میں اثر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔
"یہ سارا شاخسانہ اسرائیلی اور امریکی لابی کا تھا۔"    ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ١٥٢ )
٣ - برآمدہ، کھلا کمرہ جو انتظار گاہ یا گزر گاہ کے طور پر کسی تھیٹر یا کمروں والی عمارت یا ہوٹل میں استعمال ہو۔
"ہوٹل کی لابی میں اس کے نام تین خط تھے۔"      ( ١٩٧٩ء، عزیز احمد، رقص، نا تمام، ٢٦٤ )