لاثانی

( لاثانی )
{ لا + ثا + نی }

تفصیلات


عربی حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی عدد ترتیبی 'ثانی' لگانے سے مرکب 'لاثانی' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کا ثانی نہ ہو، بے نظیر، بے مثال، لاجواب۔
"اسر کی بیوی است (آئسس) نے . جادو منتروں کی تاثیر سے اس کا بدن لاثانی بنا دیا۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ٧١ )