گھن

( گِھن )
{ گِھن }
( پراکرت )

تفصیلات


اصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - (کسی مکروہ یا گندی چیز کو دیکھ کر) جی اوپر تلے ہونا یا طبیعت بے کیف ہونا، کراہیت، نفرت۔
"مکھی کو دیکھ کر دل میں گھن آ گئی۔"      ( ١٩١٩ء، واقعات دارالحکومت دہلی، ٦:١ )
٢ - [ کنایۃ ]  ناپسندیدگی، نفرت یا بیزاری۔
"اسر (اوزیرس) کو ان حرکتوں سے سخت گھن آتی تھی۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، ١٤٨ )
  • Dislike
  • aversion
  • hatred
  • abhorrence;  nausea