بجائے خود

( بَجائے خود )
{ بَجا + اے + خُد (و معدولہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں حرف جار، اسم اور اسم ضمیر سے مرکب ہے۔ فارسی زبان سے اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی اردو میں ماخوذ ہے۔ ١٨٧٠ء میں "آیات بینات" میں مستعمل ہے۔

متعلق فعل
١ - اپنے مقام پر، کسی دوسرے کو شریک کیے بغیر، مستقل طور پر۔
 دریاؤں پر بندھے ہوے جو پل ہیں جا بجا وہ سب بجاے خود ہیں نہایت ہی خوشنما      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٩٣ )